قرآن - 44:59 سورہ الدخان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

59
فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(58)فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ(59) || تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں ۔ تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔ تو تم انتظار کرو، بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں ۔ || تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔ تو تم انتظار کرو، بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الدخان آیت 59 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیا۔ } اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان عربی میں  نازل فرما کر اس لئے آسان کردیاتا کہ آپ کی قوم کے لوگ اسے سمجھیں  اور اس سے نصیحت حاصل کریں  اور ا س کے احکامات پر عمل کریں۔اگر وہ ایسا نہ کریں  تو آپ ان کی ہلاکت اور ان پر آنے والے عذاب کاانتظار کریں ، بے شک وہ بھی آپ کی وفات کا انتظار کر رہے ہیں ۔( روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹، ۸ / ۴۳۳، خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹، ۴ / ۱۱۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now