قرآن - 51:49 سورہ الذاريات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

49
وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ

Transliteration: (Wa min kulli shai'in khalaqnaa zawjaini la'allakum tazakkaroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ(49) || اور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے کہ تم دھیان کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔ || اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 49 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ: اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں  بنائیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں  بنائیں  جیسے آسمان اور زمین ،سورج اور چاند ، رات اور دن،خشکی اور تری ، گرمی اور سردی ، جن اور انسان، روشنی اورتاریکی ، ایمان اورکفر ،سعادت اوربدبختی ، حق اور باطل اور نر و مادہ وغیرہ اوریہ قسمیں  اس لئے بنائیں  تاکہ تم ان میں  غور کرکے یہ بات سمجھ سکو کہ ان تمام قسموں  کو پیدا کرنے والی ذات واحد ہے، نہ اس کی نظیر ہے ،نہ اس کاشریک ہے،نہ اس کا کوئی مد ِ مقابل ہے اورنہ اس کا کوئی مثل ہے ،لہٰذا صرف وہی عبادت کا مستحق ہے۔( خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۴۹، ۴ / ۱۸۴-۱۸۵، مدارک، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۱۱۷۱، ملتقطاً)

            فی زمانہ سائنس کی تحقیق سے یہ پتہ لگ چکا ہے کہ درخت اور پتھروں  میں  بھی نر اور مادہ دو قسمیں  ہیں ،جب نر درخت سے ہوا لگ کر مادہ درخت سے چھوتی ہے تو پھل زیادہ آتا ہے اگرچہ نر درخت دور ہو، ان چیزوں  کی بھی نسل ہے مگر نسل کا طریقہ جدا گانہ ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now