قرآن - 51:59 سورہ الذاريات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

59
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ

Transliteration: (Fa inna lillazeena zalamoo zanoobam misla zanoobi ashaabihim falaa yasta'jiloon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ(59)فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ(60) || تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کی ایک باری ہے جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی تو مجھ سے جلدی نہ کریں ۔ تو کافروں کی خرابی ہے ان کے اس دن سے جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کا ایک حصہ ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے عذاب کا حصہ تھا تو یہ مجھ سے (عذاب مانگنے میں ) جلدی نہ کریں ۔ تو کافروں کیلئے ان کے اس دن سے خرابی ہے جس کی انہیں وعید سنائی جاتی ہے۔ || تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کا ایک حصہ ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے عذاب کا حصہ تھا تو یہ مجھ سے (عذاب مانگنے میں ) جلدی نہ کریں ۔ تو کافروں کیلئے ان کے اس دن سے خرابی ہے جس کی انہیں وعید سنائی جاتی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 59 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا: تو بیشک ان ظالموں کے لیے۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک ان ظالموں کے لیے جنہوں نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جھٹلا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا ایسے ہی عذاب کا ایک حصہ ہے جیسے سابقہ امتوں کے کفار کا عذاب اورہلاکت میں حصہ تھا جو کہ انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے میں اِن کے ساتھی تھے،لہٰذا اگر میں نے ان سے قیامت تک کے لئے عذاب مُؤخَّر کر دیا ہے تو انہیں چاہئے کہ مجھ سے عذاب نازل کرنے کی جلدی نہ کریں ۔( جلالین، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۵۹، ص۴۳۴-۴۳۵، خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۵۹، ۴ / ۱۸۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now