قرآن - 33:18 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
۞قَدۡ يَعۡلَمُ ٱللَّهُ ٱلۡمُعَوِّقِينَ مِنكُمۡ وَٱلۡقَآئِلِينَ لِإِخۡوَٰنِهِمۡ هَلُمَّ إِلَيۡنَاۖ وَلَا يَأۡتُونَ ٱلۡبَأۡسَ إِلَّا قَلِيلًا

Transliteration: (Qad ya'lamul laahul mu'awwiqeena minkum walqaaa'ileena li ikhwaanihim halumma ilainaa, wa laa yaatoonal baasa illaa qaleelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآىٕلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَاۚ-وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًا(18) || بیشک الله جانتا ہے تمہارے ان کو جو اوروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ہماری طرف چلے آؤ اور لڑائی میں نہیں آتے مگر تھوڑے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک الله تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو دوسروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں : ہماری طرف چلے آؤ اور وہ لڑائی میں تھوڑے ہی آتے ہیں ۔ || بیشک الله تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو دوسروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں : ہماری طرف چلے آؤ اور وہ لڑائی میں تھوڑے ہی آتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ: بیشک اللہ تم میں  سے ان لوگوں  کو جانتا ہے جو دوسروں  کو جہاد سے روکتے ہیں۔} شانِ نزول : یہ آیت منافقین کے بارے میں  نازل ہوئی، اُن کے پاس یہودیوں  نے پیغام بھیجا تھا کہ تم کیوں  اپنی جانیں  ابوسفیان کے ہاتھوں  سے ہلاک کرانا چاہتے ہو، اُس کے لشکری اس مرتبہ اگر تمہیں  پا گئے تو تم میں  سے کسی کو باقی نہ چھوڑیں  گے، ہمیں  یہ اندیشہ ہے کہ تم کسی مصیبت میں  گرفتار نہ ہو جاؤ، تم ہمارے بھائی اور ہمسائے ہو ا س لئے ہمارے پاس آجاؤ۔

یہ خبر پا کر عبد اللہ بن اُبی بن سلول منافق اور اس کے ساتھی مؤمنین کو ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں  سے ڈرا کر رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ساتھ دینے سے روکنے لگے اور اس میں  انہوں  نے بہت کوشش کی لیکن جس قدر انہوں  نے کوشش کی، مومنین کی ثابت قدمی اوراِستقلال اور بڑھتا گیا۔( بغوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۴۴۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now