قرآن - 33:3 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

3
وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلٗا

Transliteration: (Wa tawakkal 'alal laah; wa kafaa billaahi Wakeelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ اتَّبِـعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا(2)وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا(3) || اور اس کی پیروی رکھنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی ہوتی ہے اے لوگو اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔ اور اے محبوب تم الله پر بھروسہ رکھو اور الله بس ہے کام بنانے والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس کی پیروی کرتے رہنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی کی جاتی ہے۔ بیشک الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔ اور الله پر بھروسہ رکھو اور الله کافی کام بنانے والاہے۔ || اور اس کی پیروی کرتے رہنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی کی جاتی ہے۔ بیشک الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔ اور الله پر بھروسہ رکھو اور الله کافی کام بنانے والاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 3 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اتَّبِـعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ: اور اس کی پیروی کرتے رہنا جو تمہاری طرف وحی کی جاتی ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ قرآنِ مجید پر عمل کرتے رہیں  اور کافروں  کی رائے کو خاطر میں  نہ لائیں  اور اے لوگو!بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے سب کاموں  سے خبردار ہے اور تمہارے جیسے عمل ہوں  گے ویسی تمہیں  جزا دے گا اور اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ نے اپنے معاملات میں  اللہ تعالیٰ پر جو بھروسہ رکھا ہے ا س پر قائم رہیں  اور اللہ تعالیٰ کافی کام بنانے والاہے۔( روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲، ۷ / ۱۳۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now