قرآن - 87:1 سورہ الاعلى ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

Transliteration: (Sabbihisma Rabbikal A'laa)

ترجمہ: کنزالایمان - سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى(1) || اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جوسب سے بلند ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔ || اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الاعلى آیت 1 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى: اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ ا س بات کو بیان فرمائیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں ،صفات میں ،اَسماء میں ، اَفعال میں  اور اَحکام میں  ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی شان کے لائق نہیں  ہے اور پاک جگہوں  میں  عزت و احترام کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کا نام لیا جائے۔ (جلالین مع صاوی، الاعلی، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۳۴۸)

            بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس آیت میں  ’’سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی‘‘ کہنے کا حکم دیا گیا ہے۔( مدارک، الاعلی، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۳۴۰)

            اورحضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں ’’جب یہ آیت نازل ہوئی توسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اسے اپنے سجدے میں  داخل کردو۔ (ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ، ۱ / ۳۳۰، الحدیث: ۸۶۹)  یعنی سجدہ میں  سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہو۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now