قرآن - 29:16 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

16
وَإِبۡرَٰهِيمَ إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُۖ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(16) || اور ابراہیم کو جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ الله کو پوجو اور اس سے ڈرو اس میں تمہارا بھلا ہے اگر تم جانتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ابراہیم کو (یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: الله کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ || اور ابراہیم کو (یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: الله کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 16 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِبْرٰهِیْمَ: اور ابراہیم کو۔} یہاں  سے حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دینے کے لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو یاد کریں  جنہیں  ہم نے آپ سے پہلے رسول بنا کر بھیجا تھا،جب انہوں  نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کے معاملے میں  اس سے ڈرو، اگر تم اچھے اور برے میں  تمیز کرنا جانتے ہو تو سن لو!یہ عبادت اور ڈرنا تمہارے لئے اس کفر سے بہتر ہے جسے تم اختیار کئے ہوئے ہو اور اپنے گمان میں  اسے صحیح سمجھ رہے ہو۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۶، ۶ / ۴۵۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now