قرآن - 29:55 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

55
يَوۡمَ يَغۡشَىٰهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِن فَوۡقِهِمۡ وَمِن تَحۡتِ أَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُولُ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

Transliteration: (Yawma yaghshaahumul 'azaabu min fawqihim wa min tahti arjulihim wa yaqoolu zooqoo maa kuntum ta'maloon)

ترجمہ: کنزالایمان - یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِؕ-وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ(54)یَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(55) || تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور بیشک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو۔ جس دن اُنہیں ڈھانپے گا عذاب اُن کے اوپر اور اُن کے پاؤں کے نیچے سے اور فرمائے گا چکھو اپنے کئے کا مزہ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور بیشک جہنم کافروں کوگھیرنے والی ہے۔ جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ڈھانپ لے گا اور ( الله) فرمائے گا:اپنے اعمال کا مزہ چکھو۔ || تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں اور بیشک جہنم کافروں کوگھیرنے والی ہے۔ جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ڈھانپ لے گا اور ( الله) فرمائے گا:اپنے اعمال کا مزہ چکھو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 55 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ: تم سے عذاب کی جلدی مچاتے ہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ کفار آپ سے جلد عذاب نازل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں  حالانکہ جہنم کا عذاب کافروں  کو گھیرے ہوئے ہے اور ان میں  سے کوئی بھی جہنم کے عذاب سے نہیں  بچے گا! اور جس دن عذاب کافروں  کوان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں  کے نیچے سے یعنی ہر طرف سے ڈھانپ لے گااور اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے۔گا کہ اے کافرو!اب تم دنیا میں  اپنے کئے ہوئے اعمال کی سزا کا مزہ چکھو تو ا س دن تم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بھاگ نہیں  سکو گے۔( تفسیرکبیر،العنکبوت، تحت الآیۃ:۵۴-۵۵، ۹ / ۶۸، روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵۴-۵۵، ۶ / ۴۸۵، جلالین، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵۴-۵۵، ص۳۳۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now