قرآن - 29:9 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

9
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَنُدۡخِلَنَّهُمۡ فِي ٱلصَّـٰلِحِينَ

Transliteration: (Wallazeena aamanoo wa'amilus saalihaati lanudkhilan nahum fis saaliheen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ(9) || اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم اُنہیں نیکوں میں شامل کریں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ضرور ہم انہیں نیک بندوں میں داخل کریں گے۔ || اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ضرور ہم انہیں نیک بندوں میں داخل کریں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 9 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں  نے نیک کام کئے تو ہم انہیں  نیک بندوں  کے زُمرہ میں  داخل کریں  گے اور ان کا حشر نیک بندوں  کے ساتھ فرمائیں  گے ۔یہاں صالحین سے مراد اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراولیاء ِعظام رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ ہیں ۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۹، ۶ / ۴۵۲)

قیامت کے دن نیک بندوں  کے ساتھ حشر:

            اس سے معلوم ہواکہ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن ا س کا حشر اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں  کے ساتھ ہو اوراس دن اسے نیک بندوں  کی مَعِیَّت نصیب ہو تواسے چاہئے کہ پہلے توحید و رسالت پر ایمان لائے اور پھرنیک اعمال کرے ،اگر ا س نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے قیامت کے دن نیک بندوں  کے گروہ میں  داخل فرما دے گا اور ان کے ساتھ ہی ا س کا حشر فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now