قرآن - 2:252 سورہ البقرہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

252
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱللَّهِ نَتۡلُوهَا عَلَيۡكَ بِٱلۡحَقِّۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Transliteration: (Tilka Aayaatul laahi natloohaa 'alaika bilhaqq; wa innaka laminal mursaleen)

ترجمہ: کنزالایمان - تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّؕ-وَ اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ(252) || یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب!تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں ، اور تم بیشک رسولوں میں ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو اے حبیب! ہم آپ کے سامنے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور بیشک تم رسولوں میں سے ہو۔ || یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو اے حبیب! ہم آپ کے سامنے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور بیشک تم رسولوں میں سے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ البقرہ آیت 252 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ: یہ اللہ  کی آیتیں ہیں۔} گم شدہ تاریخی حالات اور علوم غَیْبِیَہ کا عطا ہونا حضور پرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کی دلیل ہے کہ نہ تو آپ نے علم تاریخ حاصل کیا اورنہ مؤرخین کی صحبت میں بیٹھے پھر بھی ایسے درست حالات بیان فرمائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سچے رسول اور صاحب وحی ہیں۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now