قرآن - 85:11 سورہ البروج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

11
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ جَنَّـٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ(10)اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُﭤ(11) || بے شک جنھو ں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ۔ بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ بے شک جو ایما ن لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ،یہی بڑی کامیابی ہے۔ || بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ بے شک جو ایما ن لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ،یہی بڑی کامیابی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ البروج آیت 11 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ: بے شک جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کوآزمائش میں  مبتلا کیا۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہوں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو آگ میں  جلا کرآزمائش میں  مبتلا کیا ،پھراس سے تو بہ نہ کی اور اپنے کفر سے باز نہ آئے تو ان کے لئے ان کے کفر کے بدلے آخرت میں  جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے دنیا میں  آگ کا عذاب ہے کہ اسی آگ نے انہیں  جلا ڈالا اور یہ مسلمانوں  کو آگ میں  ڈالنے کابدلہ ہے ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو اَذِیَّتیں  دے کرآزمائش میں  مبتلا کیا ، پھر اپنے ا س عمل سے تو بہ نہ کی تو ان کے لئے آخرت میں  جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے (قبر میں  بھی) آگ کا عذاب ہے۔( مدارک، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۳۳۶-۱۳۳۷، خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۳۶۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now