قرآن - 85:21 سورہ البروج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

21
بَلۡ هُوَ قُرۡءَانٞ مَّجِيدٞ

ترجمہ: کنزالایمان - بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ(21)فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ(22) || بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے ۔ لو حِ محفوظ میں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔ لو حِ محفوظ میں ۔ || بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔ لو حِ محفوظ میں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ البروج آیت 21 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ: بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآنِ مجیدکے بارے میں  کفار کا جو گمان ہے کہ یہ شعر اور کہانَت ہے ،ایسا ہر گز نہیں  ہے بلکہ وہ تو بہت بزرگی والا قرآن ہے اور اس کا مرتبہ اللّٰہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام کتابوں  سے بڑا ہے اور وہ لو حِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔( خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۴ / ۳۶۸، ابو سعود، البروج، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۵ / ۸۵۶-۸۵۷، ملتقطاً)

قرآنِ کریم کی عظمت و شان:

            یاد رہے کہ قرآنِ پاک خود ایسا عظمت والا ہے کہ جس پر غسل فرض ہو اُسے پاک ہوئے بغیر قرآنِ پاک کو پڑھنا حرام ہے، وضو کے بغیر اسے چھونا منع ہے، اس کی طرف پیٹھ اور جوتے کرنا منع ہے اور قرآنِ پاک دوسروں  کو ایسی عزت دیتا ہے کہ اس کو لانے والا فرشتہ سب فرشتوں  سے افضل ہے، جس مہینے میں  آیا وہ مہینہ سب مہینوں  سے افضل ہے، جس رات میں  نازل ہوا وہ رات سب راتوں  سے افضل ہے، جس جگہ آیا وہ جگہ سب جگہوں  سے افضل ہے، جس زبان میں  آیا وہ زبان تمام زبانوں  سے افضل ہے اور جس محترم نبی پر نازل ہوا وہ نبی تمام نبیوں  اوررسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا سردار ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now