قرآن - 22:53 سورہ الحج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

53
لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِي ٱلشَّيۡطَٰنُ فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمۡۗ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَفِي شِقَاقِۭ بَعِيدٖ

Transliteration: (Liyaj'ala maa yulqish Shaitaanu fitnatal lillazeena fee quloobihim maradunw walqaasiyati quloobuhum; wa innaz zaalimeena lafee shiqaaqim ba'eed)

ترجمہ: کنزالایمان - لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْقَاسِیَةِ قُلُوْبُهُمْؕ-وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ(53) || تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ستم گار دُھرکے جھگڑالو ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ظالم لوگ دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں ۔ || تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ظالم لوگ دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحج آیت 53 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{لِیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے۔} یعنی شیطان کولوگوں  پر اپنی طرف سے کچھ ملادینے پر قدرت دینا ا س لئے ہے تاکہ  اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے کلام کو ان لوگوں  کیلئے فتنہ کردے اور اِبتلا و آزمائش بنا دے جن کے دلوں  میں  شک اور نفاق کی بیماری ہے اور جن کے دل حق قبول کرنے سے سخت ہیں  اور یہ مشرکین ہیں  اور بیشک مشرکین و منافقین دونوں  حق کے معاملے میں دور کے جھگڑے میں  پڑے ہوئے ہیں۔( روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶ / ۵۰)

            چنانچہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو مشرکین منافقین شبہ میں  پڑگئے مگر مخلص مومنوں  کو کوئی تَرَدُّد نہ ہوا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now