قرآن - 22:70 سورہ الحج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

70
أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَٰبٍۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ

Transliteration: (Alam ta'lam annal laaha ya'lamu maa fis samaaa'i wal ard; inna zaalika fee kitaab; inna zaalika 'alal laahi yaseer)

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّ ذٰلِكَ فِیْ كِتٰبٍؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ(70) || کیا تو نے نہ جانا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پربہت آسان ہے۔ || کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پربہت آسان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحج آیت 70 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلَمْ تَعْلَمْ: کیا تجھے معلوم نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے بندے! کیا تجھے معلوم نہیں  کہ آسمانوں  اور زمین میں  کوئی چیز  اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں ، وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ان چیزوں  میں  کفار کی باتیں  اور ان کے اعمال بھی داخل ہیں ، بیشک آسمانوں  اور زمین کی ہر چیز ایک کتاب لوحِ محفوظ میں  لکھی ہوئی ہے اور بیشک ان سب چیزوں  کا علم اور تمام موجودات کو لوحِ محفوظ میں  ثَبت فرمانا  اللہ تعالیٰ پربہت آسان ہے۔( تفسیرکبیر، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۸ / ۲۵۰، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۶ / ۵۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now