قرآن - 69:4 سورہ الحاقة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ

Transliteration: (Kazzabat samoodu wa 'Aadum bil qaari'ah)

ترجمہ: کنزالایمان - كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ(4)فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ(5)وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ(6) || ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا۔ تو ثمود تو ہلاک کئے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے۔ اور رہے عاد وہ ہلاک کئے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ثمود اور عاد نے دلوں کو دہلادینے والی کو جھٹلایا۔ تو قومِ ثمود کے لوگ تو حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے ہلاک کئے گئے۔ اور عادکے لوگ تو وہ نہایت سخت گرجتی آندھی سے ہلاک کیے گئے ۔ || ثمود اور عاد نے دلوں کو دہلادینے والی کو جھٹلایا۔ تو قومِ ثمود کے لوگ تو حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے ہلاک کئے گئے۔ اور عادکے لوگ تو وہ نہایت سخت گرجتی آندھی سے ہلاک کیے گئے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحاقة آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌ: ثمود اور عاد نے جھٹلایا۔} اس سے پہلی آیات میں  قیامت کی ہَولناکی اور شدّت کو بیان کیا گیا اور یہاں  سے سابقہ امتوں  میں  سے ان لوگوں  کا انجام بیان کیا گیا جنہوں  نے قیامت کو جھٹلایا تاکہ کفارِ مکہ ان سے نصیحت حاصل کریں  اور قیامت کو جھٹلانے والوں  کا انجام دیکھ کر ڈریں ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ثمود نے اور حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم عاد نے طرح طرح کی دہشتوں  اور ہَولناکیوں  سے دلوں  کو دہلادینے والی قیامت کو جھٹلایا تو (دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ اس جرم کی وجہ سے بھی) قومِ ثمود کے لوگ تو شدّت میں  حد سے گزری ہوئی چنگھاڑیعنی سخت ہَولناک آواز سے ہلاک کر دئیے گئے اور عادکے لوگ انتہائی سخت گرجتی آندھی سے ہلاک کر دئیے گئے اور وہ لوگ اپنی طاقت اور قوت کے باوجود بھی اس آندھی کو روک نہ سکے۔( تفسیر کبیر، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۴-۵، ۱۰ / ۶۲۱، روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ۱۰ / ۱۳۱-۱۳۲، مدارک، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ص۱۲۷۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now