قرآن - 104:2 سورہ الهمزة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

2
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ

Transliteration: (Allazee jama'a maalanw wa 'addadah )

ترجمہ: کنزالایمان - الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ(2) || جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔ || جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الهمزة آیت 2 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔} اس سے معلوم ہوا کہ مال جوڑنا اور گن گن کر رکھنا لوگوں  کے منہ پر عیب نکالنے اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے کے مذموم اَوصاف پیدا ہونے کا ایک سبب ہے ، ہمارے معاشرے میں  مالدار لوگوں  کی ایک تعداد ایسی ہے جو ا س مرض میں  بری طرح مبتلا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں  ہدایت عطا فرمائے۔

مال جمع کرنے اور گن گن کر رکھنے کی مذموم صورتیں :

            یاد رہے کہ مال جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا چند صورتوں  میں  برا ہے،(1) حرام ذرائع سے مال جمع کیا جائے۔ (2) جمع شدہ مال سے شرعی حقوق ادا نہ کئے جائیں ۔ (3)مال جمع کرنے میں  ایسا مشغول ہو جانا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بھول جائے۔(4)اللّٰہ تعالیٰ پر توکُّل کرنے کی بجائے صرف مال کو آفات دور کرنے کا ذریعہ سمجھا جائے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now