قرآن - 82:4 سورہ الإنفطار ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ(1)وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ(2)وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ(3)وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ(4)عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْﭤ(5) || جب آسمان پھٹ پڑے اور جب تارے جھڑ پڑیں اور جب سمندر بہادئیے جائیں اور جب قبریں کریدی جائیں ہر جان جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب آسمان پھٹ جائے گا۔ اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے۔ اور جب سمندر بہادیے جائیں گے۔ اور جب قبریں کریدی جائیں گی۔ ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔ || جب آسمان پھٹ جائے گا۔ اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے۔ اور جب سمندر بہادیے جائیں گے۔ اور جب قبریں کریدی جائیں گی۔ ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنفطار آیت 4 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ: جب آسمان پھٹ جائے گا۔} اس آیت اوراس کے بعد والی 4آیات میں  قیامت کے اَحوال بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جب آسمان فرشتوں  کے نازل ہونے کے لئے پھٹ جائے گا اور جب ستارے اپنی جگہوں  سے اس طرح جھڑ کے گر پڑیں  گے جس طرح پروئے ہوئے موتی ڈوری سے گرتے ہیں  اور جب سمندروں  میں  قائم آڑ دور کرکے انہیں بہادیا جائے گا اور میٹھے اور کھاری سمندر مل کر ایک ہوجائیں  گے اور جب قبریں  کریدی جائیں  گی اور ان کے مردے زندہ کر کے نکال دئیے جائیں  گے تو اس دن ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو اس نے نیک یا برا عمل آگے بھیجا اور جو نیکی بدی پیچھے چھوڑی۔ ایک قول یہ ہے کہ جو آگے بھیجا اس سے صدقات مراد ہیں  اور جو پیچھے چھوڑ ااس سے میراث مراد ہے۔( روح البیان، الانفطار، تحت الآیۃ: ۱-۵، ۱۰ / ۳۵۵-۳۵۶، خازن، الانفطار، تحت الآیۃ: ۱-۵، ۴ / ۳۵۸، ملتقطاً)

            اوریہ جاننا اعمال نامے پڑھنے کے ذریعے ہو گا جیسا کہ ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓىٕرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖؕ-وَ نُخْرِ جُ لَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ كِتٰبًا یَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا(۱۳) اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ-كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًا ‘‘(بنی اسرائیل:۱۳،۱۴)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے میں  لگادی ہے اورہم اس کیلئے قیامت کے دن ایک نامہ اعمال نکالیں  گے جسے وہ کھلا ہوا پائے گا۔ (فرمایا جائے گا کہ) اپنا نامہ اعمال پڑھ، آج اپنے متعلق حساب کرنے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now