قرآن - 76:28 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

28
نَّحۡنُ خَلَقۡنَٰهُمۡ وَشَدَدۡنَآ أَسۡرَهُمۡۖ وَإِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَآ أَمۡثَٰلَهُمۡ تَبۡدِيلًا

Transliteration: (Nahnu khalaqnaahum wa shadadnaaa asrahum wa izaa shi'naa baddalnaaa amsaala hum tabdeelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْۚ-وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا(28) || ہم نے انھیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے اعضا اور جوڑ مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔ || ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے اعضا اور جوڑ مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 28 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ: ہم نے انہیں  پیدا کیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے انہیں  منی سے پیدا کیا اور ان کے اَعضاء اور جوڑ مضبوط کئے تاکہ ان کے لئے کھڑے ہونا ، بیٹھنا ،پکڑنا اور حرکت کرنا ممکن ہو جائے اور خالق کا حق یہ ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے اور ا س کی ناشکری نہ کی جائے اورہم جب چاہیں  انہیں  ہلاک کردیں  اوران کی بجائے تخلیق میں  ان جیسے اور لوگ لے آئیں  جو کہ اطاعت شِعار ہوں ۔(روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۰ / ۲۷۹، مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۱۳۰۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now