Transliteration: (Iqra kitaabaka kafaa bi nafsikal Yawma 'alaika haseebaa)
{فِیْ عُنُقِهٖ: اس کی گردن میں ۔} یعنی جو کچھ کسی بھی آدمی کے لئے مقدر کیا گیا ہے، اچھا یا برا، نیک بختی یا بدبختی وہ اس کو اس طرح لازم ہے اور ہر وقت اس طرح اس کے ساتھ رہے گی جیسے گلے کا ہار کہ آدمی جہاں جاتا ہے وہ ساتھ رہتا ہے، کبھی جدا نہیں ہوتا۔(خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳ / ۱۶۸، ملخصاً) امام مجاہد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کہا کہ ہر انسان کے گلے میں اس کی سعادت یا شقاوت کا نَوِشْتہ ڈال دیا جاتا ہے۔(جلالین، الاسراء، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۲۳۱) پھر جب قیامت کا دن آئے گا تو آدمی کا نامۂ اعمال کھول کر اس کے سامنے رکھ دیا جائے گا اور اس کے بعد کا مرحلہ اگلی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے کہ اس سے فرمایا جائے گا: اپنا نامۂ اعمال پڑھ، آج اپنے متعلق حساب کرنے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 14 تفسیر