Transliteration: (Yawma yad'ookum fatastajeeboona bihamdihee wa tazunnoona il labistum illaa qaleela (section 5))
{یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ: جس دن وہ تمہیں بلائے گا۔} یعنی جس دن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں قبروں سے میدانِ قیامت کی طرف بلائے گا تو تم سب اپنے سروں سے خاک جھاڑتے چلے آؤ گے اور اس وقت سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ کہتے اور یہ اقرا رکرتے ہوئے آؤ گے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی پیدا کرنے والا اور مرنے کے بعد اُٹھانے والا ہے اور قیامت کے کٹھن اَوقات کی وجہ سے یا اس کے مقابلے میں تم سمجھو گے کہ دنیا میں یا قبروں میں تمہارا قیام بڑا مختصر تھا۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۱۷۷، مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۶۲۶، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 52 تفسیر