قرآن - 18:32 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

32
۞وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلٗا رَّجُلَيۡنِ جَعَلۡنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيۡنِ مِنۡ أَعۡنَٰبٖ وَحَفَفۡنَٰهُمَا بِنَخۡلٖ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمَا زَرۡعٗا

Transliteration: (Wadrib lahum masalar rajulaini ja'alnaa li ahadihimaa jannataini min a'naabinw wa hafafnaahumaa binakhilinw wa ja'alnaa bainahumaa zar'aa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاﭤ(32) || اور ان کے سامنے دو مَردوں کا حال بیان کرو کہ ان میں ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دیئے اور ان کو کھجوروں سے ڈھانپ لیا اور ان کے بیچ بیچ میں کھیتی رکھی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کے سامنے دو آدمیوں کا حال بیان کروکہ ان میں سے ایک آدمی کیلئے ہم نے انگوروں کے دو باغ بنائے اور ان دونوں باغوں کو کھجوروں سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں کھیتی بھی بنادی۔ || اور ان کے سامنے دو آدمیوں کا حال بیان کروکہ ان میں سے ایک آدمی کیلئے ہم نے انگوروں کے دو باغ بنائے اور ان دونوں باغوں کو کھجوروں سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں کھیتی بھی بنادی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 32 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ:اور ان کے سامنے دو مردوں  کا حال بیان کرو۔} اس پورے رکوع میں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے دو آدمیوں  کا یعنی ایک مسلمان اور ایک کافر کا حال بیان کیا ہے اورہر کافرومومن دونوں  کو دعوتِ فکر دی ہے کہ اس واقعے میں  غور کرکے اپنا اپنا انجام سمجھیں  ۔ اب اصل بیان شروع ہوتا ہے چنانچہ فرمایا کہ ان دو مردوں  کا حال یہ ہے  ان میں  سے ایک آدمی یعنی کافر کیلئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انگوروں  کے دو باغ بنادیئے اور ان دونوں  باغوں کو کھجوروں  سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں  کھیتی بھی بنادی  یعنی اُنہیں  نہایت بہترین ترتیب کے ساتھ مُرتَّب کیا۔ آس پاس سبز باغ ہواور بیچ میں  ہرا بھرا کھیت ہو تودیکھنے میں  بہت ہی خوشنما معلوم ہوتا ہے اور اس سے مالک اپنی تمام ضروریات پوری کرلیتا ہے، کھیت سے غذا اور باغ سے پھل حاصل ہوتے ہیں ۔

مُجتہد کا قیاس بر حق ہے:

            اس آیت میں  مسلمان اور کافر کو دو آدمیوں  کے احوال پر اپنی حالت کو قیاس کرنے کا فرمایا گیا اس سے معلوم ہوا کہ قیاسِ مجتہد برحق ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now