قرآن - 18:56 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

56
وَمَا نُرۡسِلُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَۚ وَيُجَٰدِلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ لِيُدۡحِضُواْ بِهِ ٱلۡحَقَّۖ وَٱتَّخَذُوٓاْ ءَايَٰتِي وَمَآ أُنذِرُواْ هُزُوٗا

Transliteration: (Wa maa nursilul mursaleena illaa mubashshireena wa munzireen; wa yujaadilul lazeena kafaroo bilbaatili liyudhidoo bihil haqqa wattakhazooo Aayaatee wa maaa unziroo huzuwaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَۚ-وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا(56) || اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے مگر خوشی اور ڈر سنانے والے اور جو کافر ہیں وہ باطل کے ساتھ جھگڑتے ہیں کہ اس سے حق کو مٹا ویں اور انہوں نے میری آیتوں کی اور جو ڈر انہیں سنائے گئے تھے ان کی ہنسی بنالی ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم رسولوں کوخوشخبری دینے والے اور ڈر کی خبریں سنانے والے بنا کر ہی بھیجتے ہیں اور کافر باطل باتوں کے ذریعے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے سے حق بات کومٹادیں اور انہوں نے میری نشانیوں کو اور جس سے انہیں ڈرایا جاتا تھا اسے مذاق بنالیا۔ || اور ہم رسولوں کوخوشخبری دینے والے اور ڈر کی خبریں سنانے والے بنا کر ہی بھیجتے ہیں اور کافر باطل باتوں کے ذریعے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے سے حق بات کومٹادیں اور انہوں نے میری نشانیوں کو اور جس سے انہیں ڈرایا جاتا تھا اسے مذاق بنالیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 56 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ:اور ہم رسولوں  کوخوشخبری دینے والے اور ڈر کی خبریں  سنانے والے بنا کر ہی بھیجتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم رسولوں  کو ان کی امتوں  کی طرف بھیجتے ہیں  تاکہ وہ ایمان والوں  اور اطاعت گزاروں  کو ثواب اور جنت کے دَرجات کی خوشخبری دیں  جبکہ کافروں  اور گناہگاروں  کو عذاب اور جہنم کے دَرکات سے ڈرانے والی خبریں  سنائیں  لیکن کافر باطل باتوں  کے ذریعے ان رسولوں  سے جھگڑا کرتے ہیں ، مثلاًاُن سے کہتے ہیں  کہ تم تو ہماری طرح بشر ہو اور اگر اللّٰہ تعالیٰ چاہتا تو کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیج دیتا، اور وہ یہ جھگڑا اس لئے کرتے ہیں  تاکہ اِس کے ذریعے سے اُس حق بات کومٹا دیں  جو رسولوں  کے ساتھ ہے، چنانچہ اس طرزِ عمل کے ذریعے کافروں  نے میری وحدانیت اور قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں  کو اور جس عذاب سے انہیں  ڈرایا جاتا تھا اسے مذاق بنالیا۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۶، ۵ / ۲۶۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now