قرآن - 18:94 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

94
قَالُواْ يَٰذَا ٱلۡقَرۡنَيۡنِ إِنَّ يَأۡجُوجَ وَمَأۡجُوجَ مُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَهَلۡ نَجۡعَلُ لَكَ خَرۡجًا عَلَىٰٓ أَن تَجۡعَلَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَهُمۡ سَدّٗا

Transliteration: (Qaaloo yaa Zal qarnaini inna Ya'jooja wa Ma'jooja mufsidoona fil ardi fahal naj'alu laka kharjan 'alaaa an taj'ala bainanaa wa bainahum saddaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا(94) || انھوں نے کہا اے ذوالقرنین بیشک یاجوج و ماجوج زمین میں فساد مچاتے ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس پر کہ آپ ہم میں اور ان میں ایک دیوار بنادیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا، اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد مچانے والے لوگ ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس بات پر کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں ۔ || انہوں نے کہا، اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد مچانے والے لوگ ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس بات پر کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 94 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالُوْا:انہوں  نے کہا۔} ان لوگوں  نے کسی ترجمان کے ذریعے یا بلاواسطہ حضرت ذوالقر نین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے اس طور پر گفتگو کی کہ آپ ان کا کلام سمجھ سکتے تھے۔ آپ کا ان لوگوں  کی زبان کو سمجھ لینا بھی  اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ جملہ اَسباب میں  سے ہے۔( ابو سعود، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۳ / ۴۰۴)

{اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ:بیشک یاجوج اور ماجوج۔} یہ یافث بن نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد سے فسادی گروہ ہیں ، اِن کی تعداد بہت زیادہ ہے، زمین میں  فساد کرتے تھے ،بہار کے موسم میں  نکلتے تھے تو کھیتیاں  اور سبزے سب کھا جاتے اور ان میں  سے کچھ نہ چھوڑتے تھے اور خشک چیزیں  لاد کر لے جاتے تھے، یہ لوگ آدمیوں  کو کھالیتے تھے اور درندوں ، وحشی جانوروں ، سانپوں  اور بچھوؤں  تک کو کھا جاتے تھے۔ حضرت ذوالقرنین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ  سے لوگوں  نے ان کی شکایت کی کہ وہ زمین میں  فساد مچانے والے لوگ ہیں  تو کیا ہم آپ کے لیے اس بات پر کچھ مال مقرر کردیں  کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں  تاکہ وہ ہم تک نہ پہنچ سکیں  اور ہم ان کے شرواِیذا سے محفوظ رہیں ۔(خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۳ / ۲۲۴-۲۲۵، روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۵ / ۲۹۷-۲۹۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now