قرآن - 70:26 سورہ المعارج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

26
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

Transliteration: (Wallazeena yusaddiqoona bi yawmid Deen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ(26) || اور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔ || اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المعارج آیت 26 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ : اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  تیسرا وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اُخروی ثواب کی امید میں  اپنی جانوں  کو بدنی اور مالی عبادتوں  میں  مصروف رکھ کر اپنے اعمال کے ذریعے انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں اور مرنے کے بعد اُٹھنے، حشرو نشر، جزاء اورقیامت ان سب چیزوں  پر ایمان رکھتے ہیں ۔( تفسیرکبیر،المعارج،تحت الآیۃ:۲۶، ۱۰ / ۶۴۵، روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۶، ۱۰ / ۱۶۵، خازن، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۶، ۴ / ۳۱۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now