قرآن - 74:39 سورہ المدثر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

39
إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ

Transliteration: (Illaaa as haabal yameen)

ترجمہ: کنزالایمان - كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ(38)اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِﭤ(39) || ہر جان اپنی کرنی میں گِروِی ہے۔ مگر دہنی طرف والے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔ مگر دائیں طرف والے۔ || ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔ مگر دائیں طرف والے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المدثر آیت 39 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں  گروی رکھی ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنوں  اور انسانوں  میں  سے ہر جان اپنے کئے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایسے قید ہے جیسے وہ چیز جسے گروی رکھا ہوا ہے، البتہ کافر دائمی طور پر اور ایمان والے عارضی طور پر قید ہیں  کیونکہ کافر جہنم کے عذاب سے کبھی نجات نہ پائیں  گے جبکہ بعض ایمان والے شروع سے ہی جہنم سے نجات پاکر جنت میں  چلے جائیں  گے اوربعض اپنے گناہوں  کی سزا پانے کے بعد جنت میں  داخل ہوں  گے، ا س طر ح ایمان والے سب کے سب نجات پا جائیں  گے۔( صاوی، المدثر، تحت الآیۃ: ۳۸، ۶ / ۲۲۷۳، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now