قرآن - 74:4 سورہ المدثر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ(3)وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ(4) || اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو ۔ اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔ اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔ || اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔ اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المدثر آیت 4 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ: اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔} یعنی بتوں  کے پُجاری اللّٰہ تعالیٰ کی شان میں  جو بکواس کرتے ہیں  آپ اس سے اللّٰہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی بیان کریں ۔مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَللّٰہُ اَکْبَر فرمایا، حضرت خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا نے بھی حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تکبیرسن کر تکبیر کہی اور خوش ہوئیں  اور انہیں  یقین ہوگیا کہ وحی آئی ہے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۲۶، مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۲۹۶، ملتقطاً)

{وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ: اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنے کپڑے ہر طرح کی نجاست سے پاک رکھیں  کیونکہ نماز کیلئے طہارت ضروری ہے اور نماز کے علاوہ اور حالتوں  میں  بھی کپڑے پاک رکھنا بہتر ہے ۔ دوسرا معنٰی یہ ہے کہ آپ کے کپڑے عربوں کی عادت کے مطابق زیادہ لمبے نہ ہوں  کیونکہ بہت زیادہ لمبے ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے کے دوران کپڑے نجس ہونے کا اِحتمال رہتا ہے۔( مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۲۹۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now