قرآن - 74:52 سورہ المدثر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

52
بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ

ترجمہ: کنزالایمان - بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً(52)كَلَّاؕ-بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(53) || بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دئیے جائیں ۔ ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ۔ ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے ڈر تے نہیں ۔ || بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ۔ ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے ڈر تے نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المدثر آیت 52 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ: بلکہ ان میں  سے ہر شخص چاہتا ہے۔} کفارِ قریش نے نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمَ سے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک ہر گز آپ کی پیروی نہیں  کریں  گے جب تک کہ ہم میں  ہر ایک کے پاس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایک کتاب نہ آئے جس میں  لکھا ہواہو کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے اورفلاں  بن فلاں  کے نام ہے ہم اس میں  تمہیں  رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنے کا حکم دیتے ہیں ۔اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ یہ نصیحت انہیں  کافی نہیں  اور نہ ہی وہ راضی ہوں  گے بلکہ ان میں  سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس کے نام پرنازل کئے ہوئے کھلے صحیفے ہاتھ میں  دیدیے جائیں ، ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ صحیفے ان کے ہاتھ میں  دیدئے جائیں بلکہ وہ لوگ آخرت سے ڈر تے نہیں  کیونکہ اگر انہیں  آخرت کا خوف ہوتا تو دلائل قائم ہونے اور معجزات ظاہر ہونے کے بعد اس قسم کی سرکشی والی حیلہ بازیاں  نہ کرتے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۴ / ۳۳۲، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۱۰ / ۲۴۲، مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ص۱۳۰۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now