قرآن - 74:8 سورہ المدثر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

8
فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ

ترجمہ: کنزالایمان - فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ(8)فَذٰلِكَ یَوْمَىٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ(9)عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ(10) || پھر جب صور پھونکا جائے گا۔ تو وہ دن کرّا دن ہے ۔ کافروں پر آسان نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔ تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا ۔ کافروں پر آسان نہیں ہوگا۔ || پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔ تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا ۔ کافروں پر آسان نہیں ہوگا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المدثر آیت 8 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ: پھر جب صور میں  پھونکا جائے گا۔} سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے چند باتیں  ارشاد فرمانے کے بعد یہاں  سے اللّٰہ تعالیٰ نے بدبخت کافروں  کے لئے وعید بیان فرمائی ہے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور میں  پھونک ماری جائے گی تو وہ دن عذاب اور برے حساب کے اعتبار سے سخت دن ہوگا اور وہ کافروں  پر آسان نہیں  ہوگا کیونکہ ان سے سخت حساب لیا جائے گا اور ان کے اعمال نامے ان کے بائیں  ہاتھوں  میں  دئیے جائیں  گے اور ان کے چہرے سیاہ ہوں  گے اور ان کے اَعضاء کلام کریں  گے اور وہ محشر میں  سب لوگوں  کے سامنے رُسوا ہوں  گے۔اس سے معلوم ہوا کہ وہ دن اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے مومنین پر آسان ہوگا۔( تفسیر کبیر ، المدثر ، تحت الآیۃ: ۸ ، ۱۰ / ۷۰۲ ، خازن ، المدثر ، تحت الآیۃ: ۸-۱۰، ۴ / ۳۲۷، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۸-۱۰، ۱۰ / ۲۲۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now