قرآن - 23:18 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءَۢ بِقَدَرٖ فَأَسۡكَنَّـٰهُ فِي ٱلۡأَرۡضِۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابِۭ بِهِۦ لَقَٰدِرُونَ

Transliteration: (Wa anzalnaa minas samaaa'i maaa'am biqadarin fa-askannaahu fil ardi wa innaa 'alaa zahaabim bihee laqaa diroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ ﳓ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَ(18) || اور ہم نے آسمان سے پانی اُتارا ایک اندازہ پر پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی اتارا پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں ۔ || اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی اتارا پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً: اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے پانی نازل کرنے سے اپنی قدرت پر اِستدلال فرمایا،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ یعنی جتنی ہمارے علم و حکمت میں  مخلوق کی حاجتوں  کے لئے چاہیے اتنی بارش برسائی، پھر اسے زمین میں  ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں  یعنی جیسے اپنی قدرت سے پانی نازل فرمایا ایسے ہی اس پر بھی قادر ہیں  کہ اس کو ختم کردیں  تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کی شکر گزاری سے حفاظت کریں۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۳۲۲، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۷۵۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now