{وَ اِنَّ هٰذِهٖ: اور بیشک یہ۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اے لوگو! تم جس دین پر ہو یعنی دین ِاسلام، یہ ایک ہی دین ہے، اسی دین پر تمام انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والے تھے۔( تفسیرسمرقندی، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۲، ۲ / ۴۱۵) مراد یہ ہے کہ اصولی عقائد میں کسی کا اختلاف نہیں ، اس اعتبار سے سب متفق ہیں ، البتہ ان کی شریعتوں میں فروعی احکام اور عبادت کے طریقوں میں جو اختلاف ہے اسے دین میں اختلاف نہیں کہا جاتا۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 52 تفسیر