قرآن - 68:12 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

12
مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ

Transliteration: (Mannaa'il lilkhairi mu'tadin aseem)

ترجمہ: کنزالایمان - مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ(12) || بھلائی سے بڑا روکنے والاحد سے بڑھنے والا گنہگار۔ ترجمہ: کنزالعرفان بھلائی سے بڑا روکنے والا، حد سے بڑھنے والا،بڑا گناہگار۔ || بھلائی سے بڑا روکنے والا، حد سے بڑھنے والا،بڑا گناہگار۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 12 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ: بھلائی سے بڑا روکنے والا۔} اس آیت میں  اس کافر کے تین عیوب بیان کئے گئے ہیں  :

(1)… وہ بھلائی سے بڑا روکنے والا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ وہ( ایسا) بخیل ہے کہ نہ خود نیک کاموں  میں  خرچ کرتا ہے اور نہ دوسرے کو نیک کاموں  میں  خرچ کرنے دیتا ہے۔حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اس کے معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں  کہ بھلائی سے روکنے سے مقصود اسلام سے روکنا ہے کیونکہ ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں  اور رشتہ داروں  سے کہتا تھا کہ اگر تم میں  سے کوئی اسلام میں  داخل ہوا تو میں  اُسے اپنے مال میں  سے کچھ نہ دوں  گا۔

(2)… لوگوں  پر ظلم کرنے میں  حد سے بڑھنے والا ہے۔

(3)…سخت گناہگار ہے۔(خازن ، ن ، تحت الآیۃ : ۱۲ ، ۴ / ۲۹۵ ، صاوی، القلم، تحت الآیۃ: ۱۲،  ۶ / ۲۲۱۳، قرطبی، القلم، تحت الآیۃ: ۱۲، ۹ / ۱۷۴، الجزء الثامن عشر، تفسیر کبیر، القلم، تحت الآیۃ: ۱۲،  ۱۰ / ۶۰۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now