قرآن - 54:51 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

51
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ

Transliteration: (Wa laqad ahlaknaaa ashyaa'akum fahal min muddakir)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ(51) || اور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ہلاک کردئیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔ || اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 51 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ: اور بیشک ہم نے تمہارے جیسے (بہت سے گروہ)ہلاک کردئیے۔}اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جھٹلانے والے کفارِ قریش سے فرمایا کہ اے کفارِ قریش!بے شک ہم نے پہلی امتوں میں سے بہت سے کفار کے گروہ ہلاک کردئیے ہیں، وہ بھی تمہاری طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے تو تم میں کوئی ایساشخص ہے جو ان کے انجام سے عبرت اور نصیحت حاصل کرے۔(تفسیر طبری،  القمر،  تحت الآیۃ: ۵۱، ۱۱ / ۵۷۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now