قرآن - 28:53 سورہ القصص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

53
وَإِذَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِهِۦٓ إِنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّنَآ إِنَّا كُنَّا مِن قَبۡلِهِۦ مُسۡلِمِينَ

Transliteration: (Wa izaa yutlaa 'alaihim qaaloo aamannaa biheee innahul haqqu mir rabbinaaa innaa kunnaa min qablihee muslimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهٖ مُسْلِمِیْنَ(53) || اور جب ان پر یہ آیتیں پڑھی جاتی ہیں کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہی حق ہے ہمارے رب کے پا س سے ہم اس سے پہلے ہی گردن رکھ چکے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب ان پر یہ قرآن پڑھاجاتاہے توکہتے ہیں : ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس (قرآن) سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے۔ || اور جب ان پر یہ قرآن پڑھاجاتاہے توکہتے ہیں : ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس (قرآن) سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 53 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ: اور جب ان پر یہ قرآن پڑھا جاتا ہے ۔} یہاں  ان لوگوں  کا وصف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ جب ان کے سامنے قرآنِ مجید کی آیتیں  پڑھی جاتی ہیں  تو یہ کہتے ہیں :ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس قرآن کے نازل ہونے سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے اور ہم حبیبِ خدا، محمد ِ مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بر حق نبی ہونے پر ایمان رکھتے تھے کیونکہ توریت و انجیل میں  ان کا ذکر موجود ہے۔(خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۴۳۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now