قرآن - 75:12 سورہ القيامة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

12
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ

Transliteration: (Ilaa rabbika yawma 'izinil mustaqarr)

ترجمہ: کنزالایمان - اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ(12) || اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔ || اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القيامة آیت 12 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّ: اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔} یعنی جس دن یہ کام ہوں  گے جن کا اوپر ذکر ہوا اس دن تمام مخلوق اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  حاضر ہوگی اور ان کے اعمال کا حساب کیا جائے گا اور انہیں  جزا دی جائے گی،اللّٰہ تعالیٰ جسے چاہے گااسے اپنی رحمت سے جنت میں  داخل کرے گا اورجسے چاہے گااسے اپنے عدل سے جہنم میں  ڈالے گا۔( جلالین مع جمل، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۸ / ۱۷۵، خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۴ / ۳۳۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now