قرآن - 75:20 سورہ القيامة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ

ترجمہ: کنزالایمان - كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ(20)وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(21) || کوئی نہیں بلکہ اے کافروتم پاؤں تلے کی دوست رکھتے ہو۔ اور آخرت کو چھوڑے بیٹھے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان خبردار! بلکہ (اے کافرو!) تم جلد جانے والی کوپسند کرتے ہو۔ اور آخرت کو چھوڑتے ہو۔ || خبردار! بلکہ (اے کافرو!) تم جلد جانے والی کوپسند کرتے ہو۔ اور آخرت کو چھوڑتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القيامة آیت 20 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{كَلَّا: خبردار!} اس آیت ا ور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کافروں  سے فرمایا کہ اصل بات وہ نہیں  جو تم گمان کرتے ہو بلکہ تم ایسے لوگ ہو جوجلد جانے والی دنیا اور اس کی زندگی کوپسند کرتے ہو اور تم پر دُنْیَوی خواہشات کی محبت غالب آ چکی ہے حتّٰی کہ تم آخرت کے گھر اور اس کی نعمتوں  کو چھوڑرہے ہو، یہی وجہ ہے کہ تم انہیں  پانے کے لئے عمل نہیں  کرتے بلکہ ان کا انکار کرتے ہو۔( البحر المحیط، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ۸ / ۳۸۰، تفسیر قرطبی، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ۱۰ / ۷۹، الجزء التاسع عشر، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now