قرآن - 75:25 سورہ القيامة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

25
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ

Transliteration: (Tazunnu any yuf'ala bihaa faaqirah)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌ(24)تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌﭤ(25) || اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے ۔ سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔ سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ پیٹھ توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا ۔ || اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔ سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ پیٹھ توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القيامة آیت 25 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌ: اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں  گے۔} اس آیت سے کفار اور منافقین کاحال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قیامت کے دن کچھ چہرے ایسے ہوں  گے کہ جب وہ اپنی بدبختی کے آثار دیکھیں گے اور اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو جائیں  گے تو ان کا رنگ سیاہ ہو جائے گا اور ان سے خوشی کے آثار ختم ہو جائیں  گے۔( تفسیرکبیر، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۱۰ / ۷۳۳، ملخصاً)

{تَظُنُّ: سمجھتے ہوں  گے۔} یعنی جب وہ یہ اَحوال دیکھیں  گے تو انہیں  یقین ہو جائے گا کہ اب وہ عذاب کی شدت اور ہَولناک مَصائب میں  گرفتار کئے جائیں  گے۔ (خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۵، ۴ / ۳۳۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now