قرآن - 75:29 سورہ القيامة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

Transliteration: (Waltaffatis saaqu bissaaq)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ(29) || اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔ || اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القيامة آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ: اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ موت کی سختی اور کَرْب سے انسان کے پاؤں  ایک دوسرے سے لپٹ جائیں  گے ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ دونوں  پاؤں کفن میں لپیٹ دئیے جائیں  گے ۔تیسرا معنی یہ ہے کہ ایک سختی کے ساتھ دوسری سختی جمع ہو جائے گی ،یعنی ایک تودنیا سے جدائی کی سختی ہو گی اور اس کے ساتھ موت کی سختی بھی ہوگی یا ایک تو موت کی سختی ہو گی اور اس کے ساتھ آخرت کی سختیاں  بھی مل جائیں  گی۔( تفسیرقرطبی،القیامۃ،تحت الآیۃ:۲۹،۱۰ / ۸۳،الجزء التاسع عشر،خازن،القیامۃ،تحت الآیۃ:۲۹،۴ / ۳۳۶-۳۳۷،ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now