قرآن - 56:5 سورہ الواقعة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا

Transliteration: (Wa bussatil jibaalu bassaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا(4)وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا(5)فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا(6) || جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ۔ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ۔ تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔ اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔ تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔ || جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔ اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔ تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الواقعة آیت 5 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا: جب زمین تھرتھرا کرکانپے گی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب (قیامت قائم ہو گی تو اس وقت) زمین تھرتھرا کرکانپے گی جس سے اس کے اوپر موجود پہاڑ اور تمام عمارتیں  گر جائیں  گی اور یہ اپنے اندر موجود تمام چیزیں  باہر آجانے تک کانپتی رہے گی اور پہاڑ چُورا ہوکر خشک ستوکی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں  گے اوروہ اس وجہ سے ہوا میں  بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں  گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ۹ / ۳۱۶-۳۱۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now