قرآن - 56:70 سورہ الواقعة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

70
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ

Transliteration: (Law nashaaa'u ja'alnaahu ujaajan falaw laa tashkuroon)

ترجمہ: کنزالایمان - لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(70) || ہم چاہیں تو اُسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟ || اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الواقعة آیت 70 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا: اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے۔} ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے تو اس پانی کو سخت کھاری کردیتے ،اور ایسا ہو جاتا تو تم نہ اسے پی سکتے تھے ،نہ اس سے شجر کاری اور کھیتی باڑی کر سکتے تھے ۔یہ تم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے تمہاری معاشی بہتری،تمہارے فائدے اور پینے کے لئے میٹھا پانی نازل فرمایا اور تمہیں  نقصان سے بچانے کے لئے کھاری پانی نازل نہ فرمایاتو پھر تم اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے احسان و کرم کا کیوں  شکر نہیں  کرتے؟( تفسیر طبری، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۱۱ / ۶۵۵، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۴ / ۲۲۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now