Transliteration: (Innal lazeena laa yu'minoona bi Aayaatil laahi laa yahdehimul laahu wa lahum 'azaabun aleem)
{اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ:بیشک جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ۔} یعنی بیشک وہ لوگ جو اللّٰہ تعالیٰ کی حجتوں اور دلائل پر ایمان نہیں لاتے تاکہ (ان پر ایمان لا کر )وہ اس کی تصدیق کرتے جس پر یہ حجتیں دلالت کرتی ہیں ، تو اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں انہیں حق بات قبول کرنے کی توفیق اورسیدھے راستے کی ہدایت نہیں دیتا، جب قیامت کے دن یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اس وقت ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔( تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۴، ۷ / ۶۵۰، ملخصاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 104 تفسیر