قرآن - 16:19 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

19
وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَ

Transliteration: (Wallaahu ya'lamu maa tusirroona wa maa tu'linoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ(19) || اور اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔ || اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 19 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ:اور اللّٰہ جانتا ہے۔} یعنی تم اپنے عقائد و اعمال میں  سے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہووہ سب اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے۔(صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۱۹، ۳ / ۱۰۶۰-۱۰۶۱)

چھپ کر گناہ کرنے والوں  کو نصیحت :

            اس آیت میں  بیان ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے تمام ظاہری و باطنی اعمال جانتا ہے، اس میں  ہر اس شخص کے لئے بڑی عبرت و نصیحت ہے جو لوگوں  سے چھپ کر برے اعمال کرتا ہے اور اپنا برا عمل لوگوں  پر ظاہر ہونے سے ڈرتا ہے جبکہ وہ اس رب تعالیٰ سے نہیں  ڈرتا جو ان کی تنہائیوں  اور خَلْوَتوں  کے اَعمال بھی جانتا ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:

چھپ کے لوگوں  سے کئے جس کے گناہ

 وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے

کام زنداں  کے کئے اور ہمیں

شوقِ گلزار ہے کیا ہونا ہے

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now