قرآن - 16:22 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

22
إِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۚ فَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ قُلُوبُهُم مُّنكِرَةٞ وَهُم مُّسۡتَكۡبِرُونَ

Transliteration: (Illahukum Ilaahunw Waahid; fallazeena laa yu'minoona bil Aakhirati quloobuhum munkiratunw wa hum mustakbiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ(22) || تمہارا معبود ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور۔ ترجمہ: کنزالعرفان تمہارا معبود ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ متکبر ہیں ۔ || تمہارا معبود ایک معبود ہے تو وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ متکبر ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 22 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ:تمہارا معبود ایک معبود ہے۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے ماقبل آیات میں  ذکر کئے گئے قطعی دلائل سے ثابت ہوا کہ تمہاری عبادت کا مستحق ایک معبود یعنی اللّٰہ تعالیٰ ہے، وہ اپنی ذات و صفات میں نظیر و شریک سے پاک ہے  تو وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں  لاتے ان کے دل اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کاانکار کرنے والے ہیں   اور وہ متکبر ہیں کہ حق ظاہر ہوجانے کے باوجود اس کی پیروی نہیں  کرتے۔(مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۵۹۳، جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۲۱۷، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳ / ۱۱۸، ملتقطاً)

 قرآنی اُسلوب کی شان:

            یہاں  آیات میں  نہایت نفیس ترتیب ہے کہ پہلے کثرت کے ساتھ دلائل کوبیان کیا گیا اور اب ان سب دلائل کا اہم ترین نتیجہ توحید ِ باری تعالیٰ کی صورت میں  بیان فرمایا گیا اور دلائل و نتیجہ میں  بھی کس قدر عمدہ کلام فرمایا گیا کہ کوئی منطق کی باریکیاں  اور فلسفے کی موشگافیاں  نہیں  بلکہ انتہائی عام فہم انداز میں  فطرت ِ انسانی کے قریب ترین دلائل کو جمع کرتے ہوئے بات کو سمجھادیا گیا۔ یہی وہ قرآنی اُسلوب ہے جو دل و دماغ کو تسخیر کردینے والا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now