قرآن - 16:95 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

95
وَلَا تَشۡتَرُواْ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلًاۚ إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

Transliteration: (Wa laa tattakhizooo aimaanakum dakhalam bainakum fatazilla qadamum ba'da subootihaa wa tazooqus sooo'a bima sadattum 'an sabeelil laahi wa lakum 'azaabun 'azeem)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًاؕ-اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(95) || اور اللہ کے عہد پر تھوڑے دام مول نہ لو بیشک وہ جو اللہ کے پاس ہے تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔ بیشک جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ || اور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔ بیشک جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 95 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا:اور اللّٰہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔} یعنی اسلا م کا عہد توڑنے کی صورت میں  اگر تمہیں  دنیا کی کوئی بھلائی ملے تو اس کی طرف توجہ مت دو کیونکہ اسلام پر قائم رہنے کی صورت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جو بھلائی تیار کی ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے جو تم اسلام کا عہد توڑ کر دنیا میں  پاؤ گے۔ اگر تم دنیا اور آخرت کی بھلائیوں  کے مابین فرق جانتے تو یہ بات سمجھ جاتے۔( تفسیر کبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۹۵، ۷ / ۲۶۶)اگلی آیت میں  اِسی بات کی مزید وضاحت فرمائی گئی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now