قرآن - 53:62 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

62
فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩

ترجمہ: کنزالایمان - اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ(59)وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَ(60)وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ(61)فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا(62) || تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو۔ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ۔ اور تم کھیل میں پڑے ہو۔ تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو۔ اور تم غفلت میں پڑے ہوئے ہو۔ تو اللہ کے لیے سجدہ کرواور عبادت کرو۔ || تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو۔ اور تم غفلت میں پڑے ہوئے ہو۔ تو اللہ کے لیے سجدہ کرواور عبادت کرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 62 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ: تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کفارِ قریش کو مُخاطَب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میرے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے کی وجہ سے اس قرآن کا انکار کرتے ہو اور ا س کا مذاق اُڑاتے ہوئے ہنستے ہو اور اللہ تعالیٰ کے نافرمانوں  کی جو وعیدیں  اس میں  بیان ہوئی ہیں  انہیں  سن کر روتے نہیں  حالانکہ تم نافرمان ہو اور ا س قرآن میں  ذکر کی گئی عبرت اور نصیحت انگیز باتوں  سے غفلت میں  پڑے ہوئے ہو اور اس کی آیتوں  سے منہ پھیرتے ہو۔( تفسیر طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۵۹-۶۱، ۱۱ / ۵۴۱)

{ فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ: تو اللہ کے لیے سجدہ کرو۔} یعنی اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں  جو ہدایت عطا فرمائی ہے، اس کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو کیونکہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۶۲، ۴ / ۲۰۱)

          نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں  سے ہے،اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ ٔ تلاوت کرنا واجب ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now