قرآن - 27:48 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

48
وَكَانَ فِي ٱلۡمَدِينَةِ تِسۡعَةُ رَهۡطٖ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ

Transliteration: (Wa kaana fil madeenati tis'atu rahtiny yufsidoona fil ardi wa laa yuslihoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(48) || اور شہر میں نو شخص تھے کہ زمین میں فساد کرتے اور سنوار نہ چاہتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔ || اور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 48 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ: اورشہر میں  نو شخص تھے۔} یہاں  شہر سے مراد قومِ ثمود کا شہر ہے جس کا نام حِجْر تھا۔ اس قوم کے شریف زادوں  میں  سے نو شخص تھے جو زمین میں  اللہ تعالٰی کی نافرمانی کر کے فساد کرتے تھے اور اللہ تعالٰی کی اطاعت کر کے اپنی اصلاح نہ کرتے تھے۔ان کا سردار قدار بن سالف تھا اوریہی وہ لوگ ہیں  جوحضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اونٹنی کے پاؤں  کی رگیں  کاٹنے پر متفق ہوئے تھے۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۴۸، ۳ / ۴۱۵، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now