قرآن - 27:63 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

63
أَمَّن يَهۡدِيكُمۡ فِي ظُلُمَٰتِ ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ وَمَن يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ بُشۡرَۢا بَيۡنَ يَدَيۡ رَحۡمَتِهِۦٓۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ تَعَٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

Transliteration: (Ammany-yahdeekum fee zulumaatil barri wal bahri wa many yursilu riyaaha bushran baina yadai rahmatih; 'a-ilaahun ma'allah; Ta'aalal laahu 'ammaa yushrikoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَﭤ(63) || یا وہ جو تمہیں راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کی اندھیریوں میں اور وہ کہ ہوائیں بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے خوشخبری سناتی کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے برتر ہے الله ان کے شرک سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا وہ بہتر ہے جو تمہیں خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں بھیجتا ہے اس حال میں کہ وہ ہوائیں اللہ کی رحمت سے پہلے خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟اللہ ان کے شرک سے بلندو بالاہے۔ || یا وہ بہتر ہے جو تمہیں خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں بھیجتا ہے اس حال میں کہ وہ ہوائیں اللہ کی رحمت سے پہلے خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟اللہ ان کے شرک سے بلندو بالاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 63 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ: یا وہ بہتر ہے جو تمہیں  راہ دکھاتا ہے۔} آیت کے ابتدائی لفظ ’’اَمَّنْ‘‘ کا ایک معنی یہ ہے کہ کیا بت بہتر ہیں  یا وہ جو۔۔۔۔۔۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مشرکین جنہیں اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں  وہ ہر گز بہتر نہیں  بلکہ وہ بہتر ہے جو تمہیں  خشکی اور تری کے سفر کے دوران اندھیری راتوں  میں  آسمانی ستاروں  کے ذریعے اور دن کے وقت زمینی علامات کے ذریعے تمہاری منزلوں  اور مَقاصد کی طرف راستے دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں  بھیجتا ہے اس حال میں  کہ وہ ہوائیں  اللہ تعالیٰ کی رحمت یعنی بارش سے پہلے بارش کے آنے کی خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے جو ایسی قدرت رکھتا ہو ؟ اللہ تعالیٰ خالق اور قادر ہے اور وہ عاجز مخلوق کی شرکت سے بلندو بالاہے۔(جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۶۳، ص۳۲۳، روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۶۳، ۶ / ۳۶۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now