قرآن - 79:9 سورہ النازعات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

9
أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةٞ

Transliteration: (Absaa ruhaa khashi'ah)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ(8)اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ(9) || کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے۔ آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ || دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النازعات آیت 9 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ: دل اس دن خوفزدہ ہوں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن (صُور میں ) پھونک ماری جائے گی تواس دن مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کفار کا حال یہ ہو گا کہ برے اعمال اور قبیح اَفعال کی وجہ سے ان کے دل خوفزدہ ہوں  گے اور اس دن کی دہشت اور ہَولْناکی کی وجہ سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں  گی۔(روح البیان،النّازعات،تحت الآیۃ:۸-۹،۱۰ / ۳۱۷، مدارک،النّازعات، تحت الآیۃ: ۸-۹، ص ۱۳۱۷-۱۳۱۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now