قرآن - 24:44 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةٗ لِّأُوْلِي ٱلۡأَبۡصَٰرِ

Transliteration: (Yuqallibul laahul laila wannahaar; inna fee zaalika la'ibratal li ulil absaar)

ترجمہ: کنزالایمان - یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ(44) || اللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ رات اور دن کو تبدیل فرماتا ہے، بیشک اس میں آنکھ والوں کیلئے سمجھنے کا مقام ہے۔ || اللہ رات اور دن کو تبدیل فرماتا ہے، بیشک اس میں آنکھ والوں کیلئے سمجھنے کا مقام ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النور آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یُقَلِّبُ اللّٰهُ:  اللہ تبدیل فرماتا ہے۔} یعنی  اللہ تعالیٰ رات اور دن کوتبدیل فرماتا ہے اس طرح کہ رات کے بعد دن لاتا اور دن کے بعد رات لاتا ہے۔ بیشک بادلوں  کو چلانے،ان سے بارش نکلنے،آسمانوں  سے اولے برسانے، بادلوں  سے بجلی ظاہر کرنے اور دن رات کو تبدیل کرنے میں  غوروفکر کرنے والوں  کے لئے  اللہ تعالیٰ کے وجود، اس کی قدرت اور وحدانیت پر واضح دلائل موجود ہیں۔(مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۷۸۵، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now