قرآن - 24:49 سورہ النور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

49
وَإِن يَكُن لَّهُمُ ٱلۡحَقُّ يَأۡتُوٓاْ إِلَيۡهِ مُذۡعِنِينَ

Transliteration: (Wa iny-yakul lahumul haqqu yaatooo ilaihi muz'ineen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَﭤ(49) || اور اگر ان کی ڈگری ہو تو اس کی طرف آئیں مانتے ہوئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر فیصلہ ان کیلئے ہوجائے تو اس کی طرف خوشی خوشی جلدی سے آتے ہیں ۔ || اور اگر فیصلہ ان کیلئے ہوجائے تو اس کی طرف خوشی خوشی جلدی سے آتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النور آیت 49 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِنْ: اور اگر۔} اس آیت میں  کفار و منافقین کا حال بیان کیا گیا کہ وہ بارہا تجربہ کرچکے تھے اور انہیں  کامل یقین تھا کہ سید المرسلین صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیصلہ سراسر حق اور عدل و انصاف پر مبنی ہوتا ہے اس لئے ان میں  جو سچا ہوتا وہ تو خواہش کرتا تھا کہ حضور پُر نور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کا فیصلہ فرمائیں  اور جو حق پر نہ ہوتا وہ جانتا تھا کہ رسولِ اکرم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی عدالت سے وہ اپنی ناجائز مراد نہیں  پاسکتا اس لئے وہ حضورِ اقدس صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلہ سے ڈرتا اور گھبراتا تھا۔( مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۷۸۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now