قرآن - 30:29 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
بَلِ ٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَهۡوَآءَهُم بِغَيۡرِ عِلۡمٖۖ فَمَن يَهۡدِي مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍۚ-فَمَنْ یَّهْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُؕ-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(29) || بلکہ ظالم اپنی خواہشوں کے پیچھے ہو لیے بے جانے تو اُسے کون ہدایت کرے جسے خدا نے گمراہ کیا اور اُن کا کوئی مدد گار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ ظالموں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو جس کو الله نے گمراہ کیا ہو اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔ || بلکہ ظالموں نے جہالت سے اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو جس کو الله نے گمراہ کیا ہو اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 29 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ:  بلکہ ظالموں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی۔} یعنی جن ظالموں  نے اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا انہوں  نے جہالت سے اپنی خواہشوں  کی پیروی کی اور کسی دلیل کے بغیر اللہ تعالیٰ کے لئے شریک ثابت کردیا تو جسے اللہ تعالیٰ نے گمراہ کر دیا ہو اسے کوئی ہدایت نہیں  دے سکتا اور مشرکوں  کے لئے کوئی مدد گار نہیں  جو انہیں  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا سکے۔( تفسیرکبیر، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ۹ / ۹۸، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۳۴۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now